(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ یامی گوتم دھر اوراداکار آدتیہ دھر اس وقت خوب خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں یامی گوتم نے فلم کے بارے میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یامی نے انکشاف کیا کہ دھرندھر کی اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہیں خود کو اس فلم کا حصہ بننے سے روکا نہیں گیا ۔ پہلی بار انہیں لگا کہ کاش وہ مردانہ کردار ادا کر پاتیں۔ یامی نے بتایا کہ وہ بطور اداکارہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کی مقبول جوڑی یامی گوتم دھر اور فلمساز آدتیہ دھر ان دنوں خبروں میں ہیں۔ جہاں یامی نے نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم حق میں اپنی زبردست اداکاری سے ناقدین اور سامعین کا دل جیت لیا، وہیں آدتیہ دھر اس وقت اپنی فلم دھرندھر سے دھوم مچا رہے ہیں۔ ان کی فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی اداکاری والی اس فلم نے پٹھان، جوان اور اینیمل جیسی بلاک بسٹر فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔
بالی ووڈ فلم ’’دھرندھر‘‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل یامی گوتم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فلم میں کام کرنے کے لیے بہت پرجوش تھیں ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب انہوں نے آدتیہ کی اگلی فلم کی اسکرپٹ پڑھی تو انہیں پہلی بار ایسا لگا تھا کہ کاش وہ کسی مرد کردار کو نبھا پاتیں ،، کاش وہ لڑکا ہوتیں!۔ اس فلم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یامی نے کہا تھا کہ 'ایسا اکثر نہیں ہوتا، لیکن جب میں نے وہ اسکرپٹ پڑھی تو پہلی بار مجھے لگا کہ اگر میں لڑکا ہوتی تو اس فلم میں کام کر پاتی۔

بھارت کے اردو نیوز چینل سے خصوصی انٹرویو میں یامی نے بتایا کہ وہ بطور اداکارہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کبھی بھی یہ توقع نہیں رکھتیں کہ ان کے شوہر انہیں ہر پروجیکٹ میں کاسٹ کریں گے۔ یا وہ ان کے شوہر ہیں، یامی کو ان کی فلموں میں ضرور ہونا چاہیے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے اور آدتیہ کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات میں ایک دیوار ہے۔ وہ اپنے کام سے کبھی ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرتے۔ اگر آدتیہ کو لگتا ہے کہ وہ کسی کردار کے لیے موزوں نہیں ہیں، تو وہ کسی اور اسٹار کو کاسٹ کرتے ہیں ۔
اداکارہ یامی بھلے ہی فلم میں کوئی کردار نہیں نبھا پائی ہوں ، لیکن آدتیہ نے انہیں دھرندھر کے لیے کریڈٹ دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ یامی اور آدتیہ کی پہلی ملاقات فلم Uri: The Surgical Strike کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ یہیں سے ان کی قربتیں بڑھیں اور 2021 میں انہوں نے انتہائی سادگی سے شادی کرلی ۔یامی نے مئی 2024 میں ایک بیٹے ویڈویڈ کو جنم دیا۔ یامی نے ماں بننے کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت اور جذباتی مرحلہ قرار دیا، جس نے ان کی سوچ اور ترجیحات کو مکمل طور پر بدل دیا۔یامی نے وضاحت کی کہ وہ کام اور گھر کے درمیان توازن برقرار رکھتی ہیں۔ انڈسٹری کی ذہنیت بھی نمایاں طور پر بدل گئی ہے۔ جہاں پہلے شادی اور ماں بننے کے بعد اداکاراؤں کے کیریئر کو بریک لگ جاتا تھا ، وہیں اب اداکارائیں شادی کے بعد بھی ٹاپ ایکٹریس بن سکتی ہیں۔