سٹی 42 : راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں دوران ڈیوٹی چوکیدار انتقال کر گیا ۔
چوکیدار ارشد 16 سال سے بطور ڈیلی ویجز ملازمت کرتا رہا ہے، مارچ میں ارشد کو ریگولر کیا گیا تھا۔ ارشد دو معصوم بچوں کا باپ گھر کا واحد کفیل تھا۔
ارشد کو دوران ڈیوٹی ہولی فیملی اسپتال میں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ انتقال کرگیا۔