ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپر فلو انفلوئنزا AH3 سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے

سپر فلو انفلوئنزا AH3 سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) راولپنڈی سپر فلو انفلوئنزا AH3 سے متاثرہ مریض سامنے آنے لگے۔  محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 22 مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی گئی، سپر فلو سے متاثرہ 3 مریض راولپنڈی جبکہ ایک مریض مری سے رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سپر فلو سے متاثرہ تمام مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں، شدید نوعیت کے وائرس سپر فلو AH3 کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں صورتحال قابو میں ہے، سپر فلو سے متاثرہ مریضوں کے قریبی رابطوں کی ٹریسنگ کی گئی، ٹریسنگ کے دوران ایک ثانوی مثبت کیس کی نشاندہی ہوئی۔
 محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں سپر فلو کا پھیلاو فی الوقت محدود ہے، سپر فلو سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کسی بھی طرح کے فلو کی صورت میں فاصلہ اختیار کریں، ہاتھ دھوئیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
 ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وائرس میں ہونے والی تبدیلیاں کمزور افراد کیلئے خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔