سٹی 42: گرین ٹاون کے ٹریفک حادثہ میں 2 سالہ بچہ جاں بحق ، ماں باپ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل میں آنے کے باعث موٹرسائیکل گری۔حادثے میں 2 سالہ عیسی جاں بحق ہوگیا جبکہ صوبیہ اور نوید زخمی ہوئے۔
ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
بچے کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App