سٹی 42: مری بکریوں اوربیماربھینسوں کاگوشت سپلائی کرنیوالےسپلائرپکڑےگئے۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کےحکم پرفوڈسیفٹی ٹیموں کابکر منڈی نواں کوٹ میں آپریشن کیا گیا ۔240کلوگوشت اور 1بکری تلف، 2مقدمات درج کرلیےگئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تھانہ نواں کوٹ کےعلاقےمیں مردہ بکری کےگلےپرچھری چلاتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مری ہوئی بکری کو ذبح شدہ ظاہر کرنے کیلئےگردن پر کٹ لگائے گئے تھے۔
غیرقانونی مذبح خانے میں باتھ روم کے سامنے تیار کیے جانیوالا مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔قوانین کے خلاف زمین پر گوشت کی تیاری کی جارہی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App