حسن پارک، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ،گولی سات سالہ راہگیربچے کو جا لگی

Incident took place in Bagryan
کیپشن: firing file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم)حسن پارک باگڑیاں میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دو فریقین میں گولیاں چل گئیں۔

 تفصیلت کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر اویس علی نامی شخص نے مخالف پر فائر کھول دیا۔ گولی لگنے سے راہگیر 7 سالہ بچہ عبدالقادر  زخمی ہوگیا۔
زخمی ہونے والے بچے کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باگڑیاں کے علاقے میں فرحان اور اویس علی کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔ اویس علی نے جھگڑے کے دوران پستول نکالا اور سیدھے دو فائر کیے، ایک گولی دیوار میں لگی جبکہ دوسری گولی سے راہگیر 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔