دپیکا پڈو کو ن کا شاہ رخ خان سےمتعلق اہم انکشاف

دپیکا پڈو کو ن کا شاہ رخ خان سےمتعلق اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) با لی ووڈ کی معر و ف ادا کا رہ دپیکا پڈو کون نے بتا یا ہے کہ کیریئر کے آغازپر بہت پریشان تھی کیو نکہ بہت سے لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ شاہ رخ خان اور پروڈیوسرفرح خان نے ہر معاملے میں بہت ساتھ دیا۔جس پر میں ان کی شکر گزار ہو ں۔

تفصیلا ت کے مطابق فلم ’ اوم شانتی اوم‘ سے کیرئیرکا آغاز کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ شروع میں کسی بھی نئے اداکارکی طرح انڈسٹری سے متعلق انہیں اتنا علم نہیں تھا۔ کئی لوگ ایسے تھے کہ جنہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اورمیں صرف ایک ماڈل ہوں جب کہ کچھ لوگوں نے میرے بولنے کے انداز کو بھی نہیں بخشا اوربرا بھلا کہا۔ اداکارہ نے کہا ان ساری باتوں سے میں بہت پریشان ہوئی تھی، مجھے ناکامیوں اورتجربات نے بہت کچھ سکھایا جو میں کبھی نہیں بھولوں گی۔تاہم اگر شا ہ رخ نہ ہو تے تو انڈسٹری میں مجھے کو ئی بھی نہ جا نتا ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer