(بسام سلطان)اب بغیر ادویات بھی علاج ممکن، شہر میں پہلی مرتبہ فریکونسی کے ذریعے نیا طریقہ علاج متعارف کرا دیا گیا۔
میڈیکل فریکونسی سنٹر گارڈن ٹاؤن میں ماہر بائیو ریزینس تھراپسٹ ڈاکٹر محمد علی خالد کی جانب سے فری او پی ڈی کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بائیو ریزونینس تھراپی کے ذریعے جنیٹک ڈس آرڈر، ذہنی امراض سمیت جسم کی تمام بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی خالد کی جانب سے بتایا گیا کہ انسانی کے تمام جسمانی اعضاءکے سیلز اپنی مقررہ فریکونسی پر ہلتے ہیں، ہیڈ فونز کے ذریعے فریکونسی مریض کے کان میں ڈالیں جاتی ہے جس سے انسان صحت یاب ہونے لگتا ہے۔