سٹی 42: تھانہ نواب ٹاؤن،الحمراٹاؤن میں ہاسٹل کی بالائی منزل سےگرکرنوجوان جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت مغیث اللہ خان کے نام سے ہوئی، ہاسٹل انتظامیہ کے مطابق نوجوان بالائی منزل کی بالکونی سے نیچے گرا۔
جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے،متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے پیش نظر مردہ خانہ منتقل کردی گئی ۔
اتفاقیہ حادثہ اور خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App