گاڑی سے شیر نکلنے کا واقعہ، وائلڈ لائف اہلکاروں نے شیر کو قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا

گاڑی سے شیر نکلنے کا واقعہ، وائلڈ لائف اہلکاروں نے شیر کو قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں شاہراہ فیصل پر گاڑی سے شیر نکلنے کا واقعہ ، وائلڈ لائف کے اہلکار اور دیگر ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شیر کو قابو کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  عائشہ بادوانی کالج کے قریب شارع فیصل پر شیر آگیا ، شیر شارع فیصل سے ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا۔ شیر گاڑی سے کھود کر فٹ پر کھڑا ہوگیا. شام کے وقت شیر گاڑی سے کود کر عائشہ بوانی کالج کے سامنے نکل آیا, جس کے بعد شیر کی شاہراہ فیصل پر مٹر گشت کرتے ہوئے ٹیکنالوجی پارک نامی عمارت کے بیسمنٹ میں جا گھسا۔ 

 شیر کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا بھی رش لگ گیا۔شیر نے شہری پر  بھی حملہ کیا ، خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا۔ 

شیر کو پکڑنے کے لئے پولیس، وائلڈ لائف کے اہلکار اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود تھے، دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شیر کو قابو کرلیا۔ 

وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم نے شیر کو قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا ہے.بڑی عمر کا شیر تھا، رہائشی علاقوں میں اس کو رکھنے پر پابندی ہے.

 ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ  جبکہ ایس ایس پی کا کہنا ہےکہ  شیر کے مالک کو گارڈن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور شیر کو قابو کرکے پنجرے میں ڈال دیا گیا۔شیر کے مالک پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے.

پولیس کے مطابق شیر کو محکمہ وائلڈ لائف کےحوالے کردیا گیا ہے۔شیر محکمہ والڈ لائف کے زیر نگرانی ہے، جبکہ مالک شمس الحق, گاڑی,  ڈرائیو اور ہیلپر پولیس کی حراست میں، شمس الحق سے پوچھ گچ ہو گی۔ فارم ہاوس کے ویزٹ کے بعد مکمل تحقیقات ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

سپرہائی وے پر واقع شمس الحق کے فارم ہاؤس میں مزید جانور موجود ہیں, وائلڈ لائف کی ٹیم وہاں کا بھی دورہ کرے گی۔ 

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ذرائع کے مطابق گورا قبرستان کے قریب وائلڈ لائف کی گاڑی گزر رہی تھی جس میں شیر سوار تھا, شیر سے گاڑی سے چھلانگ لگاکر باہر نکل آیا. شیر کو وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے پکڑ لیا ہے.