ویب ڈیسک : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے سے بڑھ کر 318 روپے کی بلند سطح قائم کر دی ۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کےدرمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 15 روپے ہوچکا ہے۔اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے مہنگا ہوکر 345 روپے پربلند سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ4 روپے مہنگاہوکر403 روپے کی بلند سطح قائم کردی ۔اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50 پیسے بڑھ کر 88 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 70 پیسے مہنگاہوکر 85.50 روپے کی نئی بلند سطح قائم کردی۔
انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 303 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 302 روپے سے بڑھ کر 303.05 روپے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمد بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کی وجہ سے روپے پر دباؤ ہے ۔