زندہ دلان لاہور کا ایک اور اعزاز

زندہ دلان لاہور کا ایک اور اعزاز
کیپشن: Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: کینیڈین شہر برامپٹن کےمیئر پیٹرک براؤن لاہورکے ساتھ سسٹر سٹی معاہدےکے خواہشمند، میئر برامپٹن نے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائر محمد عثمان کو  میئرر برامپٹن پیٹرک براؤن کا خط موصول ہوا ہے جس میں میئر برامپٹن پیٹرک براؤن نے کمشنر لاہورکو برامپٹن کے دورہ کے ساتھ ساتھ سسٹر سٹی کے معاہدے کی دعوت دی گئی۔ میئر برامپٹن کا خط میں کہنا تھا کہ دونوں شہروں کے مابین باہمی تعلقات استوار ہونگے، خواہش ہے جڑواں شہروں کا معاہدہ جلد طے پائے جبکہ برامپٹن میں 50 ہزار سے زائدپاکستانی رہائش پذیر ہیں۔

پیٹرک براؤن میئر برامپٹن کا مزید کہنا تھا کہ کلچرل فیسٹیولز میں پاکستانی کمیونٹی کی کنٹربیوشن مثالی ہے، لاہور شہر  کی سیر اورمہمان نوازی باعث مسرت ہوگی۔