نئے صوبائی وزیر تعلیم نے دانش سکولز بند کرنے کا عندیہ دیدیا

نئے صوبائی وزیر تعلیم نے دانش سکولز بند کرنے کا عندیہ دیدیا
کیپشن: City42 - Muradraas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نئے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکول بند کرنے کا عندیہ دیدیا، کہتے ہیں کہ دانش سکول چلنے کے لائق ہوئے تو چلائیں گے قومی خزانے پر بوجھ نہیں بنائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے منسٹر بلاک میں اپنی وزارت کا چارج سنبھال لیا جبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کو بھی بریفنگ کے لیے طلب کیا۔صوبائی وزیر نے اضافی گاڑیاں استعمال کرنے والوں کی فہرست اور سالانہ ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ پر بھی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن عنبرین رضا نے صوبائی وزیر کو سرکاری سکولوں کے ٘مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول ایجوکیشن میں جہاں قومی خزانے کا نقصان کیا جارہا ہے وہ نہیں ہونا چاہیے۔ جہاں کفایت شعاری کی جا سکتی ہے وہ کی جائے۔

دوسری جانب سٹی فورٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا  کہ دانش سکول میں بہت سی خامیاں ہیں، فیز بل ہوا تو چلائیں گے، سکول کی تمام تر فیزبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer