ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس وائرلیس نظام جدیدتقاضوں پر منتقل کرنے کافیصلہ

پولیس وائرلیس نظام جدیدتقاضوں پر منتقل کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پولیس وائرلیس نظام جدیدتقاضوں پر منتقل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ، لاہور اور قصور میں وائرلیس سسٹم کا آغازکردیا گیا87 سسٹم مختلف شہروں میں انسٹال ہونگے۔

حکام کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی نے پنجاب بھر میں جدیدسسٹم کی انسٹالیشن شروع کردی ہے لاہور اور قصور میں 3ہزار جدید ایل ٹی وائرلیس ہینڈ سیٹس فراہم کردئیے گئے ہیں ایل ٹی ہینڈ سیٹس میں ویڈیو کالز،کانفرنس کال،لائیو لوکیشن،ویڈیو ریکارڈنگ ،درجنوں فیچرز شامل ہیں نیا وائرلیس سسٹم زیادہ محفوظ اور موثر ثابت ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پربہتر فریکونسی کے لئے 87 سسٹم مختلف شہروں میں انسٹال کئے جارہے ہیں سیف سٹیز کے کیمروں کی انسٹالیشن جلد مکمل کرلی جائےگی نئے ایل ٹی ہینڈ سیٹس پرانے معاہدے کے تحت فراہمی سے اربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ  اگلے سال میں پنجاب بھر میں نیا سسٹم مکمل طور پر فعال ہوجائےگا۔