شہزاد خان ابدالی : شہر کے باسیوں کیلئے معیاری گوشت کا حصول خواب بن گیا.
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھی لاہوریوں کے قصابوں کو رحم وکرم پر چھوڑ دیا،جگہ جگہ پانی ملے اور لاغر غیر معیاری مٹن کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پانی ملا گوشت گلنے اور ذائقہ میں بھی ٹھیک نہیں ہے،بیف کی کوالٹی بھی کھانے کے قابل بھی نہیں ہے۔
برائلر چکن کی قیمت کے تعین کا مسئلہ بھی حل نہ ہوسکا ۔