کورونا کی حالیہ لہرخطرناک، ڈاکٹر میدان میں آگئے

Corona in Pakistan
کیپشن: Corona Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: میڈیکل تنظیموں نے کورونا کی حالیہ لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عید کے بعد صورتحال بے قابو ہوسکتی ہے، اس لئے حکومت وبا سے بچنے کیلئے فوری کرفیو کی طرز پر لاک ڈاؤن نافذ کرے،  آکسیجن کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے۔
سروسز ہسپتال میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی، گرینڈ ہیلتھ الاءنس کے سربراہ ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری، وائے ڈی اے کے سرپرست ڈاکٹر شعیب نیازی ، صدر ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی ، پیرامیڈیکل ایسویس ایشن کے تنوری بھٹی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی سربراہ رخسانہ انور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا خوفناک شکل اختیار کر چکا ہے اس لئے ہمیں کورونا کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

میڈیکل تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹرز کی دستیابی کے غلط اعدادوشمار پیش کر رہی ہے، شہر کے کسی سرکاری ہسپتال میں وینٹیلیٹر میسر نہیں ہے۔ طبی نمائدوں نے کہا کہ فوری طور پر کرفیو کی طرز پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے اور عید کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آکسیجن کی پیداوار بڑھائی جائے اور ہسپتالوں میں بستروں کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے ۔

طبی نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف برسرپیکار ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو آج تک خصوصی الاؤنس نہیں ملا اس کی فوری ادائیگی کی جائے ۔ طبی نمائندوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹیچنگ ہسپتال 50 فیصد بستروں پر مفت علاج فراہم کرنے کے پابند ہیں اس پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ بستروں کی گنجائش کو بڑھایا جاسکے۔ طبی تنظیموں کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ عیدالفطر سادگی سے منانے کیلئے حکومت اقدامات کرے اور علما کرام بھی شہریوں کو اس کی ترغیب دیں۔