ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر حکومت کا ایکشن

Police action
کیپشن: Police action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر حکومت کا ایکشن،ایک روز میں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر261 مقدمات درج جبکہ کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پر 2638 مقدمات درج  کیے گئے۔

 تفصیلات کےمطابق سی سی پی او لاہورغلام محمودڈوگر کی ہدایت پرگزشتہ روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر261 مقدمات درج کیے گئے،بغیر ماسک گھومنےپر 165 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 96 مقدمات درج کیےگئے۔مجموعی طور بغیر ماسک گھومنے پر 1635 اور حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی 01 ہزار 03 مقدمات درج  کیےگئے۔

شہر میں ڈویژنل لیول پر فلیگ مارچ  کیاگیا اورتمام ڈویژنزمیں پولیس،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی جوائنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ۔کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کےلیے مشترکہ کنٹرول روم  قائم کیا گیاہے جس  سے خلاف ورزی کرنیوالوں  کیخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔