ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ٹرانسپورٹ ایل ڈی اے پر کیو ں برہم؟

محکمہ ٹرانسپورٹ ایل ڈی اے پر کیو ں برہم؟
کیپشن: LDA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :محکمہ ٹرانسپورٹ  کاایل ڈی اے کی سستی اور نااہلی پراظہار برہمی، ایل ڈی اے نے2016 سےشروع ہونے والی تین سکیموں  کو5سال بعدبھی مکمل  نہیں  کیا۔
  تفصیلات کےمطابق اورنج لائن منصوبہ مکمل ہوگیا لیکن لینڈ ایکوزیشن کےفنڈز استعمال  نہیں ہوئےجس پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایل ڈی اے  کی سستی اور نااہلی پر اظہاربرہمی کیاہے۔

 رواں مالی سال میں بھی ایل ڈی اے فنڈز استعمال کرنے میں ناکام رہا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن پیکج ٹو ،تھری اور فور کی لینڈایکوزیشن کے لئے تکمیل کی مدت میں جون 2021 تک توسیع دی ہے۔لینڈ ایکوزیشن اورسٹرکچر کی ادائیگیوں کےلئے5ارب کےفنڈزکےاستعمال کی شرح صفر رہی۔اورنج لائن کےایڈمنسٹریٹو محکمہ ٹرانسپورٹ نےایل ڈی اے کی خراب  کارکردگی پر خط لکھ دیا ہے اورڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبےکےحوالے سے کارکردگی بہتر اورسکیم  تیز کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔