لیسکو کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بری خبر

لیسکو کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) لیسکو نےبجلی چوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے214 ملازمین کو کنٹریکٹ سےمستقل کرنےکےلیےایک سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکوکےبجلی چوری ودیگرسنگین جرائم میں ملوث ملازمین کومستقل کرنےسےروک دیاگیا۔کمپنی کے 214ملازمین کوکنٹریکٹ سےریگولر نہ کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔214ملازمین کووارننگ  کےساتھ ایک سال کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی۔ایک سال میں کارکردگی دیکھنےکےبعدملازمین کوریگولر کرنےکافیصلہ کیاجائے گا۔وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ملازمین کومستقل نہیں کیا گیا،واضح رہےکہ وزارت پاور ڈویژن نےبجلی چوری میں ملازمین کو مستقل کرنےسے روک دیا تھا جبکہ سخت محکمانہ سزائیں پا نے والےافسران و ملازمین کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  لیسکو میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے چار ہزار دو سو تیئس ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔مذکورہ ملازمین دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی طرح  لیسکو میں بھی  کنٹریکٹ ملازمین مختلف کیڈرز میں گزشتہ چار سال سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جن کی مستقلی کے لئے چیف ایگزیکٹو  لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ سمیت دیگر کمپنیوں کے سربراہان نے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا۔

لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے تمام  کنٹریکٹ ملازمین کو ان کی مستقلی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگوں نے کمپنی کی ترقی میں بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔چیف  لیسکو نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقل ہونے کے بعد اب آپ لوگ پہلے سے ذیادہ جانفشانی کے ساتھ اپنا کام کریں گے اور اس کمپنی کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن رکھیں۔

مگر اب لیسکو حکام کی جانب سے یہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ  سنگین جرائم میں ملوث  ہونے والے لیسکو کے214 ملازمین کو کنٹریکٹ سےمستقل کرنےکےلیےایک سال کی پابندی عائد کردی۔ایک سال کے بعد ملازمین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer