چھوٹے جرائم میں ملوث 37ملزمان رہا کرنے کا حکم

چھوٹے جرائم میں ملوث 37ملزمان رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار :سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیشن کورٹ سے کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل کی انسپکشن کی ۔اور معمولی جرائم میں ملوث 37ملزمان کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔


کورونا وائرس کی وجہ سے سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے سیشن کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل کی انسپکشن کی اور دونوں جیلوں کےسپرنٹنڈنٹ سے قیدیوں کو میڈیکل کی۔سہولیات کے حوالے سےمعلومات حاصل کیں ۔اس موقع پرکیمپ جیل کےسپرنٹنڈنٹ نے معمولی جرائم میں چھتیس ملزمان اور کوٹ لکھپت جیل سے ایک ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش۔کیا ۔

سیشن جج نے ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد 37 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر مجسٹریٹ صابر حسین ڈار اور زوالفقار باری بھی موجود تھے۔ سیشن جج نے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ کورونا کے حوالےسے ملزمان کا خاص خیال رکھا جائے ۔بیرکوں میں کوشش کی جائےکم سے کم ملزمان بندکیے جائیں اور ایک دوسرے میں فاصلہ ضروری رکھا جائے۔
سیشن جج کے ہمراہ مجسٹریٹ صابر حسین ڈار اور مجسٹریٹ زوالفقار باری بھی موجود تھے ۔سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 37 ملزمان کو بری کر دیا ۔اس موقع پرسیشن جج نے دونوں جیلوں کے سپرٹینڈنٹ سے کورونا کے حوالے سے ملزمان کو دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات معلوم کیں اور حکم دیا کہ جیلوں میں صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔
 

دوسری جانب ضلع کچہری غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم طیب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم طیب کی 4ماہ قبل30سالہ مقتولہ کلثوم سے کراچی میں پسند کی شادی ہوئی تھی اور شادی کے بعد نو بیاہتے جوڑے نے لاہور کے علاقے ہنجروال میں رہائش اختیار کر لی تھی تاہم ملزم طیب کو اپنی بیوی کلثوم پر ناجائز تعلقات ہونے کا شک تھا جس پر ملزم طیب نے شک کی بنیاد پر توے کے پے در پے وار کر کے بیوی کو قتل کیا تھا اور جائے وقوعہ سے موقع پر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل توے کی برآمدگی کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا-

Azhar Thiraj

Senior Content Writer