شاداب خان 'ان فٹ' سابق کرکٹر مشتاق احمد نے اہم مشورہ دے دیا

شاداب خان 'ان فٹ' سابق کرکٹر مشتاق احمد نے اہم مشورہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)  ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کےدورہ انگلینڈ کا فتح سےآغازپرسابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد خوشی سےسرشار ہیں،سابق سٹارسپنر نےشاداب خان کے'ان فٹ 'ہونے پر بھی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کی کینٹ کاؤنٹی کےخلاف کامیابی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغازہی میں کامیابی سے ٹیم کےاعتماد میں اضافہ ہوگا، اب ہمیں روٹیشن پالیسی سےنکل کر ایک ٹیم فائنل کر لینی چاہیے،لیگ سپنرشاداب خان کے'ان فٹ' ہونےکوافسوس ناک قرار دیتےہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ اگر شاداب صحت یاب نہیں ہوتےتوورلڈکپ میں یاسرشاہ پرانحصار کرنا چاہیے۔

سابق سٹارسپنرکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کےفاسٹ باؤلر نوجوان ہیں انہیں انگلش کنڈیشنز میں زیادہ سے زیادہ میچزکھلانے چاہئیں تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer