ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کراچی سمیت ملک بھر کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے جس پرنیپرا کی جانب سے کل سماعت کی جائے گی۔
حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک پر بھی ہوگا جبکہ اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ کا اطلاق کیےجانے کا امکان ہے۔
نیپرا نے رواں ماہ کےالیکٹرک کے لیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،اس وقت کے الیکٹرک صارفین کو 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں 2 روپے57 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف مل رہا ہے۔
ملک کے باقی صارفین کے لیے جولائی کی ماہانہ ایڈ جسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ، ڈسکوز صارفین کو جولائی کی ایڈ جسٹمنٹ کا ریلیف رواں ماہ کے بلوں میں مل رہا ہے۔