ڈرامہ سیریل" ہم کہاں کے سچے تھے" میں اہم موڑ، ناظرین حیران رہ گئے!

Twist in Hum Kahan k sachay thy drama serial
کیپشن: Hum Kahan k Sachay thay
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھےمیں اہم موڑ ،ناظرین حیران رہ گئے۔ ڈرامے کی نویں قسط کے یو ٹیوب پر  ایک روز میں ویوز50 لاکھ کے قریب  پہنچ گئے .

ڈرامے کی نویں قسط میں رائٹر نے ناظرین کو مشعل ‘ کبری خان ‘ کی موت کے ساتھ سب سے بڑا سرپرائز دیا ہے، جس کے بعد مہرین یعنی ماہرہ خان جیل پہنچ گئیں ہیں۔ اور اب ان کی زندگی کیا موڑ لے گی اس کے لیے ناظرین کو اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔
مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ  خان اور کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر