ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ

patients under observation
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا  بھر میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں،کوئی ایسا شعبہ نہیں جو موذی وائرس سے متاثر نہ ہوا ہو۔

 تفصیلات کے مطابق کوروناکے مثبت کیسز میں کمی نہ آسکی ،شہر میں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح9.1فیصد ریکارڈ کی گئی  24 گھنٹو ں میں کورونا وائرس کے284نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شہرمیں مہلک وائرس مزید8قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے  توموذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔1 ہزار 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح  3.17فیصد رہی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں44ہزار116افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے،1 ہزار 400 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ ہسپتالوں میں داخل 4 ہزار15مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔