جبری ریٹائرڈہونے والے ججز کی مشکلات میں اضافہ

جبری ریٹائرڈہونے والے ججز کی مشکلات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: جبری ریٹائرڈہونے والے ججز  کی مشکلات میں اضافہ، جبری ریٹائرمنٹ کے بعد وکالت کرنے کا استحقاق رکھ سکتے ہیں یا نہیں، قانونی نقطہ زیر بحث آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب بار مس کنڈیکٹ ٹربیونل جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں پچیس اکتوبر کوہونے والے اجلاس میں جبری ریٹائرڈججز کو وکالت لائسنس جاری ہونے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔  ٹربیونل نے بیرسٹر حسنین چودھری کو عدالتی معاون مقرر کردیا، مس کنڈیکٹ ٹربیونل نے پچیس اکتوبر کووکلاء کو عدالتی معاونت کیلئے طلب کیاہے، صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ ملک فرید سمیت کئی جبری ریٹائر ہونیوالے ججز نے وکالت لائسنس لے رکھے ہیں۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں ٹربیونل جائزہ لے گا کہ پنجاب بار کونسل کے لیگل پریکٹشنر ایکٹ کے سیکشن اٹھائیس اے کے تحت جبری ریٹائر ججز کو کیسے وکالت لائسنس جاری کئے جاسکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer