پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے سموگ  کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سموگ کے موقع پر دفعہ 144 لگانے کا فیصلہ محکمہ زراعت کی بھیجی گئی درخواست پر کیا گیا، محکمہ زراعت نے محکمہ داخلہ کو لکھا ہے کہ سموگ کی روک تھام کے لئے جھاڑیاں اور گندم کے خوشے جلانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ سموگ کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ احسان بھٹہ نے محکمہ زراعت کی درخواست پر سموگ کے حوالے سے اقدامات کے لئے دفعہ 144 لگانے کی منظوری دے دی۔

Sughra Afzal

Content Writer