ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

 محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے
کیپشن: وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے تہران میں استقبال کے مناظر۔ آج محسن نقوی کی سالگرہ بھی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے۔

آج 28اکتوبر  کی شام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی او آئی سی وزراء داخلہ اجلاس میں شرکت کے لئےایک روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔

 اسلام آباد میں  وزارت داخلہ کے مطابق تہران ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایرانی وزارت داخلہ کے ڈپٹی وزیر علی زینوند ،ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو اور اعلی حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ‎وزیر داخلہ محسن نقوی تہران ای سی او وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔‎وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔