سٹی 42: پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1131 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے۔پولیس مقابلوں کے دوران 15 پولیس اہلکار شہید، 108 زخمی ہوئے۔
مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 484 ملزمان ہلاک ہوئے۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 738 ملزمان زخمی ہوئے۔
مختلف اضلاع میں مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 741 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ہلاک اور گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، اجتماعی زیادتی اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھے۔ملزم ڈکیتی، اغواء برائے تاوان، سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔