ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں شہری سےڈکیتی کرنےوالاملزم پولیس افسرنکلا

شاہدرہ میں شہری سےڈکیتی کرنےوالاملزم پولیس افسرنکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے علاقے شاہدرہ میں شہری سے ڈکیتی کرنے والا ملزم پولیس افسر نکلا،  ملزم سب انسپکٹر عمار کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عمار تھانہ نیو انارکلی آپریشنز وِنگ میں تعینات تھا اور اس نے تقریباً 10 روز قبل اسلامیہ کالونی کے علاقے میں ایک شہری سے ڈکیتی کی تھی۔ ملزم نے ایک ریکارڈ یافتہ ڈاکو کے ساتھ مل کر شہری سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے لوٹے تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد ایس پی سٹی نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عمار کو مستی گیٹ پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

 ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔