ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این اے 133 ضمنی انتخاب, پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات پر اعتراض

Jamshed Iqbal cheema
کیپشن: Jamshed Cheema
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال۔
ریٹرننگ آفیسرسید باسط علی نے جمشید چیمہ کے  کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات پر اعتراض میاں محمد حفیظ نے لگایا۔جمشید چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق این اے 133 سے نہیں۔ جبکہ مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ غلام مرتضی این اے 130 کے ووٹر ہیں۔دونوں تجویز کنندہ آر بلاک جوہر ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔
جمشید اقبال چیمہ کے تجویزکنندہ کی طرف سے بیماری کی درخواست دائر کی گئی۔30اکتوبرکو جمشید چیمہ کے وکیل اعتراض پر جواب داخل کریں گے۔ ریٹرننگ آفیسرنے کارروائی 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر