ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، مذہبی جماعت کے 12 سوشل میڈیا ہینڈلرز گرفتار

Social media handler
کیپشن: TLP Protest
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایف آئی اے سائبر کرائم کا مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن۔ لاہور، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے 12 سوشل میڈیا ہینڈلرز کو گرفتار کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو مذہبی جماعت کا سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے تھے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آپریشن کے دوران بارہ افراد کو گرفتار کیا، جو مذہبی جماعت کے سوشل میڈیا ٹرینڈز چلا کر فساد پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق گرفتار افراد میں نعیم اختر، ایوب، محمد حسین رسول، محمد حسن، غلام شبیر، شاہ زیب نذیر، حمزہ شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کررہے تھے، جس پر ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔