ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیماری سے تنگ آکر پروفیسر جوڑے نے خودکشی کرلی

Suicide in Delhi
کیپشن: Suicide in Delhi
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جنوب مشرقی علاقے گووند پوری میں ریٹائرڈ پروفیسر جوڑے نے مسلسل بیماری سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے راکیش کمار جین اور ان کی اہلیہ اشا راکیش کمار جین کی لاشیں ان گھر میں اسٹیل کے پائپ سے لٹکی ہوئی ملیں۔

پولیس کے مطابق  خودکشی کرنے والے جوڑے کے پاس سے دو تحریریں بھی ملیں جن پر لکھا تھا کہ ایک حادثے کے بعد ہونے والی بیماری کے باعث مسلسل بستر پر پڑے رہنے کی وجہ سے ہم بہت تنگ آکر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر