مائیکرو بلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی مشکلات کا شکار

twitter
کیپشن: twitter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 53 کروڑ 67 لاکھ ڈالر خسارہ۔

 ترکی اردو کی خبر کےمطابق مائیکرو بلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی ٹویٹر کو چوتھی سہ ماہی میں ڈیڑھ ارب ڈالر آمدنی کی توقع ہے۔ رواں سال کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کے ساتھ 80 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کا عدالتی حکم پر  تصفیہ(settlement) کی جس سے کمپنی خسارے کا شکار ہوئی ۔

 واضح رہے کہ ٹویٹر کمپنی کا ہیڈکواٹر امریکا کی ریاست کیلیفورینا کے شہر سان فرانسسکو میں واقع ہے۔ٹویٹر ایک امریکی مائیکروبلاگنگ اور سوشل نیٹ ورکنگ سروس ہے جس پر صارف پیغامات پوسٹ کرتے ہیں اور جسے "ٹویٹس" کہا جاتا ہے۔ رجسٹرڈ صارفین ٹویٹس کو پوسٹ، لائک اور ری ٹویٹ کر سکتے ہیں، لیکن غیر رجسٹرڈ صارفین صرف وہی پڑھ سکتے ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہو۔