صدر مملکت نے کورونا ہیرو وال اور قرآن باغ کا افتتاح کردیا

صدر مملکت نے کورونا ہیرو وال اور قرآن باغ کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہرعباس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں کورونا ہیرو وال اور قرآن باغ کا افتتاح کردیا، وبا کیخلاف بہترین خدمات پر گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کو نشان پاکستان سے نوازا گیا، کورونا ہیرو وال پر بھی گوہر اعجاز سمیت چیرٹی کرنے والوں کے نام تحریر کیے گئے۔ 

گورنر ہاؤس میں کورونا ہیرو وال اور قرآن باغ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا سے متعلق ہندوستان اور پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے، پاکستان میں ہر شخص بے چین رہا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو بہترین انداز میں کورونا سے نمٹنے پر مبارکباد دیتا ہوں، ابھی احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وال کا مقصد ڈاکٹرز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، کورونا وال پر مخیر حضرات کے نام بھی درج ہیں، مخیر حضرات نے 10 ارب روپے کی خیرات کی، قرآن گارڈن اور کورونا وال کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیق، پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف اقبال، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وزیر توانائی اختر ملک، اعجاز احمد چودھری بھی شریک ہوئے۔

 صدر مملکت نے سونیئر شاپ کا بھی دورہ کیا، ٹیوٹا کے پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے صدر مملکت کو بریفنگ بھی دی، صدر مملکت نے گورنر ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کافی اور چپس سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer