ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی؛ ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی؛ ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل گیٹ نمبر 4 کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ روڈ کٹ پر دونوں افراد کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثےمیں ایم بی اے کا طالب علم جنید اعجاز ، اور یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ رجسٹراریونیورسٹی نے7اکتوبرکوسی ٹی او کوگیٹ نمبر4کےسامنےیو ٹرن بند کرنے کا خط لکھا تھا، رجسٹرارکےخط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات پر آگاہ بھی کیا۔