ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کا ذمہ دارکون ؟ وسیم اکرم کا بڑا انکشاف

ورلڈکپ میں بھارت کی شکست کا ذمہ دارکون ؟ وسیم اکرم کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں  ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے شکست  کا سامنا کرنا پڑا جسے لیکر بھارتی کرکٹ فینز اور کھلاڑی کافی افسردہ اور دلبرداشتہ ہوئے لیکن اب پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھارتیوں کے جلتے پر نمک چھڑک دیا ہے ۔

 سوئنگ کے سلطان نے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی شکست کا ذمہ دار شائقین اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا،احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر روندتے ہوئے شکست دے دوچار کیا اور چھٹی مرتبہ عالمی چیپمئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شائقین، سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز کو بھارتی ٹیم کی ناکامی کا ذامہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹیم کو چیمپئین قرار دیدیا تھا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا،وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے مستحق تھے۔