شاہینوں کا بنگال ٹائیگرز پر پلٹ کر وار، 4 کھلاڑی آؤٹ

test match
کیپشن: PakVsBan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شاہینوں کا بنگال ٹائیگرز پر پلٹ کر وار ۔۔۔چٹا گانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش کے 25 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے.

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنا لئے، بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔ مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں 146 رنز کی شاندار شراکت داری کے بعد پاکستانی بلے باز بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے۔ عابد علی 133 اور عبداللہ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابراعظم 10 رنز بنا سکے۔

فواد عالم نے مجموعی اسکور میں 8 اور محمد رضوان نے صرف 5 رنز کا اضافہ کیا۔ حسن علی 12 جبکہ ساجد خان 5 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیجل اسلام نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔