(سعود بٹ) محکمہ سوشل سکیورٹی میں سزا یافتہ ملزم افسر کی غیر قانونی بحالی کا انکشاف، صوبائی وزیر لیبر نے سابق وزیر راجہ اشفاق سرور کا حکم معطل کردیا۔
محکمہ سوشل سکیورٹی میں تعینات سوشل سکیورٹی آفیسر رضوان اکرم بیگ کی بحالی کالعدم قرار دے دی گئی، صوبائی وزیر انصر مجید خان کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق رضوان اکرم بیگ انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے سزا یافتہ مجرم ہیں، رضوان اکرم بیگ سزا کے طور پر 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کر چکے ہیں۔
مذکورہ افسر نے سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کو درست حقائق نہیں بتائے اور بحالی کا فیصلہ جاری کرایا، صوبائی وزیر انصر مجید خان کیجانب سے معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔