ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس منگل کو لاہور پہنچیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہناہے کہ آئی سی سی کے عہدیدار 2 روز تک پاکستان میں رہیں گے، گریگ بارکلے اور جیف ایلر ڈائس کی چیئرمین نجم سیٹھی، سی ای او سلمان نصیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں، آخری بار 2008ءمیں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔