اورنج ٹرین اسٹیشن سے خود کشی کرنے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

 اورنج ٹرین اسٹیشن سے خود کشی کرنے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: میٹرو اورنج ٹرین اسٹیشن سے کود کر خود کشی کرنے والی خاتون کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خود کشی کرنے والی خاتون اورنج ٹرین سے اترتی ہے اور کچھ لمحے سیڑھیوں کے قریب کھڑی ہوتی ہے۔سافر کے اسٹیشن سے باہر نکلتے ہی خاتون اسٹیشن کی گرل کے قریب پہنچ جاتی ہے اور چند لمحے اسٹیشن سے نیچے دیکھتی ہے، اچانک خاتون چھلانگ لگا کر گرل پر بیٹھتی ہے اور نیچے کود جاتی ہے۔

اسٹیشن کے اندر کسی بھی جگہ پر سیکیورٹی اہلکار نظر نہیں آتے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی غیر موجودگی کے باعث خاتون بآسانی اسٹیشن سے کود جاتی ہے۔

خود کشی کا واقعہ اورنج ٹرین کے یتیم خانہ اسٹیشن پر گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ مرنے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ پولیس خود کشی کے واقعے کے محرکات کا تعین کرنے میں مصروف ہے.