ویب ڈیسک: عمران خان کا حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے 24 نیوز کے نمائندے اویس کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے مذاکرات دوبارہ شروع ہونا مشکل ہے، مذاکرات کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی، مذاکرات کی درخواست سے پہلے عمران خان کو تین اہم کام کرنا لازمی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان پہلے قوم سے معافی مانگے پھر مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے۔عمران خان اپنے کیے پر قوم سے معافی مانگے، آئین کے مطابق جو کام ہوئے ہیں عمران اسے تسلیم کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرے ابھی تک اس نے صرف جناح ہاوس کے واقعہ کی مذمت کی ہے، عمران خان 9 مئی کے واقعات کی ذمہ داری لے تب ہی جا کر مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے۔ ان حالات میں مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔