ریور راوی پراجیکٹ کے پہلے فیز کی بڈنگ مکمل

ریور راوی پراجیکٹ کے پہلے فیز کی بڈنگ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ریور راوی منصوبے میں اہم پیشرفت ،ریور راوی پراجیکٹ کے دو ہزار ایکڑ پر محیط پہلے فیز کی بڈنگ مکمل کرلی گئی، سب سے زیادہ بڈنگ عارف حبیب گروپ کی تیرہ کمپنیوں کے کنسورشیم "جاویدا"نے دی۔
تفصیلات کےمطابق ریور راوی پراجیکٹ کا پہلا فیز سفائر بے دو ہزار ایکڑ پر محیط ہے۔ منصوبے کے لئے بڈ دینے والے تین بڑے گروپس جاوداں، بحریہ ٹاؤن اور میٹراکون گروپ شامل تھے۔سب سے زیادہ بڈنگ  عارف حبیب گروپ کی تیرہ کمپنیوں کے کنسورشیم "جاویدا "نے دی۔ تینوں کمپنیوں کو پری کوالیفکیشن کے سخت عمل سے گزارا گیا۔ روڈا کی جانب سے آج کمپنیوں کی ٹیکنیکل بڈ کھولی گئی جس میں جاوداں گروپ ٹیکینکل طور پر سب سے مضبوط نکلی۔

جاوداں گروپ کارپوریٹ سیکٹر کی تیرہ بڑی کمپنیز کا کنسورشیم ہے۔ جاوداں گروپ میں یونس گروپ، لکی سیمنٹ، صورتی گروپ اور لبرٹی گروپ شامل ہے۔ اسی طرح فاطمہ فرٹیلائزر گروپ، غنی گلاس اور یو ایس اپریل گروپ، سفائر گروپ، اورئینٹ گروپ شامل ہیں۔ جاوداں کنسورشیم کی پبلک سیکٹر میں مارکیٹ کیپ ویلیو ایک ہزار ارب روپے ہے۔