ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسران کیخلاف کارروائی کااعلان

chief secretary Punjab
کیپشن: chief secretary Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب حکومت کا کرپٹ اور نااہل افسران  کیخلاف کارروائی کااعلان، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا  کہنا ہے کہ  کرپٹ اور نااہل افسران کو جبری ریٹائر کر دیا جائے گا۔

 تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی  جانب سے  کرپٹ اور نااہل افسروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی،  چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا تھاکہ  کرپٹ اور نااہل افسروں  کو جبری ریٹائر کر دیا جائےگا، تمام محکموں سے نااہل اور کرپٹ افسروں  کی لسٹیں طلب کر لی گئیں، چیف سیکرٹری پنجاب  جوادرفیق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کرپشن پر زیرو ٹالرنس رکھتی ہے، لسٹ مکمل ہونےپرمیرٹ پر فیصلے ہونگے۔