سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کرنےکے لئے منتخب نمائندوں کو آن بورڈ لیا گیا ،ہرضلع کی یکساں ترقی کے وژن سے صوبے میں ڈویلپمنٹ کا نیا باب رقم ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر، حاجی امتیاز احمد اور غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات، اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کے دروازے منتخب نمائندوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، ہر ضلع کا الگ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کرلیا ہے،وسائل پر سب سے پہلا حق پسماندہ ترین علاقوں کا ہے او رہم یہ حق واپس کررہے ہیں اور اڑھائی برس میں کسی بھی ضلع سے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے حق تلفی نہیں ہونے دی-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وسائل پر حق صرف چند بڑے شہروں کانہیں بلکہ دور دراز کےاضلاع کا بھی ہے- نمائشی منصوبوں او رکھوکھلے نعروں کا دور گزرچکاہ،مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں،تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں -عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شور وہ لوگ مچا نے والوں کااپنا ماضی داغدار ہے۔