جیلوں کا فرسودہ نظام تبدیل، نئے رولز تیار

جیلوں کا فرسودہ نظام تبدیل، نئے رولز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) جیلوں کا فرسودہ نظام تبدیل کرکےجدید تقاضوں پرڈھالنے کا فیصلہ کر لیا گیا،صدیوں پرانےجیل رولزختم کر کے نئے رولز تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا،  آئی جی جیل کی سربراہی میں9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔غیرفعال رولزکوختم جبکہ آئی ٹی سمیت دیگرترامیم شامل کی جائیں گی۔
محکمہ جیل خانہ جات کو دور حاضر کے تقاضوں پر ڈھالنے کےلیے نئے رولز تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزاشاہد سلیم بیگ کی سربراہی میں دو آئی جیز اور6 سپرنٹنڈنٹ پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس نے کام شروع کردیا ہے۔ کمیٹی پرانےاورغیرمتعلقہ رولز کو ختم کر کےنئی سفارشات تیارکرے گی۔ نئےرولزمیں آئی ٹی سمیت ملاقاتوں کے نئےطریقہ کارسمیت اب تک کی گئی ترامیم کوشامل کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ نئے رولزکا مقصدجیلوں کوجدید تقاضوں کےتحت چلانا ہے۔  جیل ملازمین اور جیلوں کوچلانے کے سمیت دیگرمعاملات بھی نئےرولزمیں شامل ہونگے۔ نئے رولز تیار کرکے جلد محکمہ داخلہ کوبھجوایا جائے گا۔

دوسری جانب ایکسائزکی موٹربرانچزکھولنےکا معاملے پر صرف آن لائن وقت لینے والے گاڑی مالکان کودفترجانے کی اجازت ہوگی۔ ایجنٹ اورغیرمتعلقہ شخص کا گیٹ سے اندرآنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
16مارچ سے لاک ڈائون کے بعد ایکسائزکے دفاتر بند کروانےکاحکم دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے مشروط ایکسائزدفاترکھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی حوالے سے ڈی جی ایکسائزنے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 9دفاتراپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کےتحت کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے تحت موٹربرانچزمیں صرف آن لائن سسٹم پروقت لینے والا گاڑی کا مالک دفترآسکےگا۔ مالک اپنےبھائی یا والد کو بھی رجسٹریشن اور دیگر کام کیلئے دفتربھجواسکتا تاہم کوئی بھی غیرمتعلقہ شخص یا ایجنٹ کودفاترمیں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے کوئی شہری ٹوکن ٹیکس ادائیگی گاڑیوں کی ٹرانسفراور رجسٹریشن کرواسکتا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer