ادکارہ میرا بھری عدالت میں جھوٹی ثابت

ادکارہ میرا بھری عدالت میں جھوٹی ثابت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 نیوز: لاہور کی فیملی عدالت نے میرا کے کیس کا فیصلہ کر دیا، عدالتی فیصلے میں فلمسٹار میراعتیق کی بیوی ثابت ہوچکی ہے۔ فلسٹار میرا نے2013ء میں کیپٹن(ر) نوید کیساتھ شادی کی۔ نکاح پر نکاح قابل گرفت جرم اورغیر شرعی اقدام ہے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق فیملی عدالت نے میرا کو شادی شدہ قرار دے دیا۔ لاہورکی فیملی عدالت نے میرا کی عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کی درخواست مسترد کر دی. فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے فیصلہ سنایا۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان تنازع ایک گھر سے شروع ہوا۔

واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے کو چلینج کر رکھا تھا ۔ فیملی عدالت میں میرا نے جولائی 2009 میں عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کی درخواست دائر کی۔

 کیس کی سماعت کے دوران نکاح خواں بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے اور تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عتیق الرحمان اور میرا کا نکاح پڑھایا تھا۔ اداکارہ کے وکیل کا دعوی تھا کہ عتیق اس کا شوہر نہیں ہے اور وہ صرف شہرت پانے کیلئے خود کو میرا کا شوہر ثابت کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب کیس کا فیصلہ تو ہوگیا مگر میرا نے اپنے وکیل کی فیس ادا نہ کی۔ وکیل بلخ شیرکھوسہ نے اداکارہ میرا سےفیس کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرفیس نہ ملی توقانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔ فیس نہ ملنے پر کیس سے الگ ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کیخلاف نکاح پر نکاح کیس بھی ہو سکتا ہے۔ کیپٹن نوید کیساتھ شادی نکاح پر نکاح کے زمرے میں آتا ہے۔ نکاح پر نکاح قابل گرفت جرم اورغیرشرعی اقدام ہے۔