ویب ڈیسک:عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق منظوری کے بعدپاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 21 کروڑ ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دونوں انتظامات کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان ہے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں رہا اور بیرونی ذخائر میں اضافہ ہوا۔