عرفان ملک : لاہور پولیس نے عید پر حادثات روکنے کیلئے اینٹی ون ویلنگ پلان نافذ کردیا
ون ویلنگ کے 55 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی، پولیس نے گشت بڑھا دیا گیا،1 ہزار سے زائد پولیس جوان ون ویلنگ کے تدارک کیلئے سڑکوں پر موجود ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ون ویلرز کے سہولت کار مکینکس بھی پکڑے جائیں گے، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شاہراہوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی، آلٹریشن کرنے والے ریکارڈ یافتہ مکینکوں سے شورٹی بانڈ لے رہے ہیں، رواں سال ون ویلنگ کرنے والے547 منچلے کرفتار کیے گیے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 464 مقدمات درج کئے گئے،ضمانت پر رہا ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کو وارننگ دی جا رہی ہے،ون ویلنگ جان لیوا کھیل، نوجوان اس سے باز رہیں،
والدین اپنے بچوں کو جان لیوا کھیل کھیلنے سے باز رکھیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App