ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتوں کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دینےکافیصلہ

اقلیتوں کیلئے مینارٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دینےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کویونین بنانےکامعاملہ، پنجاب حکومت کامینارٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دینےکافیصلہ۔
صوبائی وزیراقلیتی امورسرداررمیش سنگھ اروڑہ چیئرمین مقرر، سینئرلیگی رہنماکامران بھٹی مینارٹی ایڈوائزری کونسل کاوائس چیئرمین مقرر، عاقب عالم کومینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کاکنوینئرمقررکردیاگیا۔
مینارٹی ایڈوائزری کونسل38ارکان پرمشتمل ہوگی، مینارٹی ایڈوائزری کونسل پنجاب کی مدت تین سال ہوگی، حکومت قبل از وقت مینارٹی ایڈوائزری کونسل کوتحلیل کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سےکسی بھی رکن کی رکنیت معطل یاختم کیاجاسکتاہے، وزیراعلیٰ کسی بھی وقت چیئرمین، وائس چیئرمین یاکنوینئرکوعہدےسےہٹاسکتاہے۔
ایم اےسی پی حکومت کواقلیتوں کےمسائل حل کرنےمیں مشاورت فراہم کریگا، ایم اے سی پی بین المذاہب بھائی چارے کے فروغ کیلئےتجاویز دے گا۔
اقلیتی برادریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کو قانونی تحفظ دیا جائے گا، اقلیتوں کی تعلیمی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی پر کام کیا جائے گا، اقلیتوں کےمعیارزندگی کوبہتر بنانے کیلئےترقیاتی منصوبےتجویزکیےجائیں گے۔
ایم اےسی پی کےچیئرمین، وائس چیئرمین، کنوینر ودیگر ارکان کوکوئی معاوضہ نہیں دیا جائیگا، پنجاب حکومت اقلیتی برادریوں کی بہتری کیلئےمکمل تعاون کرےگی۔