عابد چودھری : باٹا پور میں جانوروں کے چارے کی رقم کے تنازعہ پر فائرنگ کی زد میں آکر1 شخص جاں بحق ،2 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی ،احسن اور ارشاد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سلطان نامی شخص نے مقتول کے 50ہزار روپے ادا کرنا تھے،مقتول اور ساتھیوں نے رقم کا تقاضا کیا تو ملزم نے فائرنگ کردی ۔
لاش تحویل میں لیکر تفتیش جاری ہے۔